اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 618 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 474 تک پہنچ گئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 40 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,637 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 24 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 756 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کے اب تک 9،691 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 10 ہزار 471، خیبرپختونخوا 4,327، بلوچستان 1,876، اسلام آباد 609، آزاد کشمیر 79 اورگلگت بلتستان میں 421 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 221 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 175، پنجاب میں 191، بلوچستان 24، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 163 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 982 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ک±ل 2 لاکھ 70 ہزار 25 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔
ادھرعالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس نامی مہلک وبا کے باعث اب تک جہان فانی سے دو لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کوچ کر چکے ہیں۔
عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ پوری دنیا میں اب تک اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 13 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 21 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 78 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 60 ہزارسے زائد ہو گئی ہے جب کورونا نے مزید 244 افراد کی جانیں لے لی ہیں۔ اس طرح سپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 26 ہزار 2 سوسے بڑھ گئی ہے۔خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 17 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ مزید 369 افراد اپنی جانوں کی بازیاں ہار گئے ہیں۔ اٹلی میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 30 ہزار 2 سو سے زائد ہو گئی ہے۔
ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 11 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ ملک میں مزید 649 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 31 ہزار 2 سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔مغربی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں کورونا سے مزید 278 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 26 ہزار 2 سو سے بڑھ گئی ہے۔
جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک سات ہزار 500 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 64 افراد ہمیشہ کی نیند سو گئے ہیں جس کے بعد ہونے والی اموات کی تعداد تین ہزار 600 سے تجاوز کرگئی ہے۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایران میں کورونا کے سبب مزید 78 افراد نے دار فانی سے کوچ کیا ہے جس کے بعد ملک میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار 500 سے بڑھ گئی ہے۔ ایران میں اب تک ایک لاکھ چار ہزار 691 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔