• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی آئرلینڈ میں کرکٹ سیریز ملتوی ہونے کاقوی امکان

May 13, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی آئرلینڈ میں کرکٹ سیریز ملتوی ہونے کاقوی امکان ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی آئرلینڈ میں کرکٹ سیریز ملتوی ہونے کاقوی امکان ہے،آئرلینڈمیں جلد انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا امکان نہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈکی سیریز اگلے چند روز میں ملتوی کرنے کا اعلان کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان نے آئندہ چند ہفتوں میں آئرلینڈ میں سیریز کھیلنا ہیں،نیوزی لینڈنے جون اور جولائی میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنا ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم نے 12 اور14 جولائی کو آئرلینڈمیں ٹی 20 میچز کھیلنا ہیں،پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ ہالینڈپہلے ہی ملتوی کیاجا چکا ہے،پاکستان نے جولائی میں ہالینڈکیخلاف 3 ون ڈے میچز کھیلنا تھے۔