اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کوروناازخودنوٹس میں چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاہے کہ ہماری تشویش اخراجات سے متعلق نہیں،ہماری تشویش سروسزکے معیارپرہے، مشتبہ مریض کاسرکاری لیب سے ٹیسٹ مثبت اورپرائیویٹ سے منفی آتاہے،سپریم کورٹ لاہوررجسٹری کے ملازمین سے بھی ایساہی ہوا۔
سپریم کورٹ میں کوروناوائرس ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،چیئرمین این ڈی ایم اے عدالت کے سامنے پیش ہوئے،اٹارنی جنرل نے کہاکہ اخراجات پروضاحت کیلئے چیئرمین این ڈی ایم اے موجود ہیں،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ ہماری تشویش اخراجات سے متعلق نہیں،ہماری تشویش سروسزکے معیارپرہے۔
عدالت نے کہاکہ مشتبہ مریض کاسرکاری لیب سے ٹیسٹ مثبت اورپرائیویٹ سے منفی آتاہے،سپریم کورٹ لاہوررجسٹری کے ملازمین سے بھی ایساہی ہوا، ملازمین کاسرکاری لیب سے رزلٹ مثبت اورنجی سے منفی آیا۔
چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ ہماراغریب ملک ہے، ہماری معیشت کاشمارافغانستان،یمن اورصومالیہ سے کیاجاتاہے،ہم پیسے سے کھیل رہے ہیں،لوگوں کااحساس نہیں۔