اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)شیخ رشید کے بعد ایک اور وفاقی وزیر نے بھی شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کاعندیہ دے دیا۔ اس بار وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور کررہی ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں درج ہونا چاہیے۔
ڈان نیوز ے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کے صدر ایک ٹی وی ٹاک شو میں نیا آئیڈیا لے کر آئے کہ ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہیئے لیکن انہوں نے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے منظر عام پر لائے گئے ثبوت پر بات نہیں گی۔