• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعلیٰ پنجاب کی آئندہ مالی سال میں غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی کی ہدایت

May 21, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئندہ مالی سال میں غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی کی ہدایت کردی،وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترجیحات کو فوکس کرنا ضروری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا،سیکرٹری خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی،اجلاس میں مالی سال 2020-21 کے بجٹ اور ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا گیا،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے سالانہ ترقیاتی پروگرام پربریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وبا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترجیحات کو فوکس کرنا ضروری ہے ۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے آئندہ مالی سال میں غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ محکموں کوسخت فنانشل ڈسپلن کی پالیسی پر کاربند رہنا ہو گا، ہر سطح پراخراجات کو کنٹرول کر کے کفایت شعاری کو فروغ دیا جائے،محکمے ازخود غیر ضروری اخراجات کم کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارآئندہ مالی سال میں اخراجات میں کمی کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ، مختلف سیکٹرز میں دی جانے والی سبسڈیز میں کمی کا جائزہ لیا جائے ۔