لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں ہے، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز سکور کرسکتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق لیجنڈ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار انٹرنیشنل رنز بنائے جبکہ ویرات کوہلی اب تک بھارت کیلئے 22 ہزار کے قریب رنز بنا چکے ہیں جبکہ ٹنڈولکر کے کئی ریکارڈز ان کے نشانے پر پہلے سے ہی ہیں جس کے باعث دونوں کا موازنہ کیا جاتا ہے۔
شعیب اختر نے اس حوالے سے کہاکہ دونوں کا موازنہ نہیں بنتا کیونکہ ٹنڈولکرنے جس دور میں کرکٹ کھیلی وہ بیٹسمینوں کیلئے بہت ہی مشکل تھا اور اس وقت دنیا میں کئی نامور باﺅلرز تھے جن کا سامنا کرنا آسان نہیں تھا، اگر ٹنڈولکر موجودہ دور میں کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز بنا لیتے۔