• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”کورونا کی وجہ ے باولرزکو۔۔۔ ،،آئی سی سی نے باولرز کو خبر دار کردیا

May 25, 2020

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے باؤلرز کو باؤلنگ کے لیے تیاری میں دو سے تین ماہ لگ سکتے ہیں بصورت دیگر ان کی انجری کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک عرصے تک کھیل اور ٹریننگ سے دور رہنے کی وجہ سے باؤلرز کا انجری کا شکار ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔

آئی سی سی نے ٹیموں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اسکواڈ میں زیادہ باؤلرز رکھیں اور باؤلرز پر پڑنے والے بوجھ کا خصوصی طور پر خیال رکھیں کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ میں اترنے سے قبل باؤلرز کو کم از کم 8 سے 12 ہفتوں کی تیاری اور ٹریننگ درکار ہے اور آخری چار ہفتوں میں ہی باؤلنگ کی ٹریننگ کی جائے۔باؤلرز کی ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ میں واپسی سے قبل بھی کم از 6ہفتوں کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔آئی سی سی نے اپنے تمام اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی باحفاظت میں کھیل واپسی اور انہیں انجری سے بچانے کے لیے طبی مشیر یا بائیو سیفٹی آفیشل ساتھ رکھیں۔