• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”گیند چمکانے کا کوئی متبادل دینا ہو گا کیونکہ اگر گیند سوئنگ نہ ہوئی تو بچے۔۔۔“ مچل سٹارک نے پریشان کن بات کہہ دی

May 27, 2020

سڈنی (نمائندہ خصوصی) آسٹریلین فاسٹ باﺅلر مچل سٹارک نے کہا ہے کہ گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی کے بعد اس کا کوئی متبادل بھی دینا ہو گا ، گیند سوئنگ نہیں ہوگی تو شائقین میچ نہیں دیکھیں گے ، بچے باﺅلر بننا پسند نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر کا کہنا ہے کہ میں کبھی نہیں چاہوں گے گیند سوئنگ نہ ہو، تھوک سے گیندچمکانے کی پابندی کا کوئی متبادل بھی دیناہوگا، کوئی دوسراطریقہ بتایاجائے، آسٹریلیا میں فلیٹ وکٹیں بن رہی ہیں اگرگیندبھی سوئنگ نہیں ہوگا تو میچزغیر دلچسپ ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر گیندچمکانے پر پابندی ہو تو گراﺅنڈ سٹاف بیٹسمینوں کے فائدے کی وکٹیں نہ بنائیں، بال ٹمپرنگ قوانین میں تبدیلی نہ کی گئی اور گیند کو چمکانے کی اجازت نہ ملی تو کھیل بورنگ ہو جائے گا۔