• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مجھ سے کپتانی سچ بولنے کی وجہ سے لے لی گئی تھی :یونس خان

May 27, 2020

پشاور(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ میری کپتانی سچ بولنے کی وجہ سے چھن گئی، میں نے ملک کے کیلئے 100 فیصد کارکردگی نہ دکھانے والے چند کھلاڑیوں کے ایک گروہ کی نشاندہی کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بعد میں ان ہی کھلاڑیوں نے اپنے رویوں پر افسوس کا اظہار بھی کیا، اور ہم بعد میں ایک ساتھ کھیلتے بھی رہے، مجھے یقین تھا میں نے کچھ غلط نہیں کیا کیونکہ میرے والد نے مجھے یہی سکھایا ہے کہ ہمیشہ سچ بولو اور عاجزی دکھاو۔
گلف نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے سچ بولنے کی سزا دی گئی، کبھی کبھی زندگی میں ایسا ہوتا ہے کہ انسان سچ بولے تو لوگ اسے پاگل قرار دے دیتے ہیں، میرا جرم بس اتنا ہے کہ میں نے 6،7 کرکٹرز پر مشتمل ایک گروپ کی نشاندہی کی تھی جو ملک کیلئے اپنی صلاحیتوں کے مطابق 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے تھے۔