• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”میچ کے دوران اگر کسی کھلاڑی میں کورونا کی علامات ظاہر ہوں تو۔۔۔“ ای سی بی نے قوانین میں تبدیلی کیلئے آئی سی سی رابطہ کر لیا، کیا مطالبہ کیا جا رہا ہے؟

May 31, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے میچ کے دوران کورونا کی علامات ظاہر کرنے والے کھلاڑی کے متبادل کو ٹیم میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ صورتحال میں اب کووڈ 19 متبادل کھلاڑی کی بھی اجازت دینے کی بات کی جا رہی ہے لیکن اس حوالے سے طریقہ کار تاحال سامنے نہیں آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے قوانین میں تبدیلی کیلئے رابطہ کیا ہے اور پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اس تبدیلی کیلئے پر امید بھی ہے۔

ڈائریکٹر ای سی بی سٹیو ایلورتھی کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے آئی سی سی یقینی طور متبادل پہلوؤں کے بارے میں سوچ رہا ہے اور اس مناسب سے کسی بھی طرح کی تبدیلیوں کیلئے رضا مند ہونے کی ضرورت ہے، یہ سب ٹیسٹ کرکٹ کیلئے ہے، امید ہے کہ جولائی میں ٹیسٹ سیریز سے قبل فیصلہ ہو جائے گا۔