• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا سے صحت یابی کے بعد رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

Jun 2, 2020

کرم (نمائندہ خصوصی)رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے،بھتیجے عرفان اللہ نے منیر اورکزئی کے انتقال کی تصدیق کردی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان نے منیر اوکرزئی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے،منیر اورکزئی کی نماز جنازہ اور تدفین مندوری لوئر کرم میں کی جائے گی،منیر اورکزئی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکے تھے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان نے منیر اوکرزئی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔