• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سومرا قوم بااخلاق تعلیم یافتہ باشعور منظم قوم ہے جس نے تاریخ کے اندر ہر جبر و ظلم کے خلاف آواز بلند کیا اور اپنی پہچان الگ تھلگ رکھی۔

Jun 3, 2020

مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: نيوز ٹائيم، مورو سندھ )

شہید دودو سومرو آرگنائيزيشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین علی محمد سومرو نے کہا ہے کہ سومرا قوم بااخلاق تعلیم یافتہ باشعور منظم قوم ہے جس نے تاریخ کے اندر ہر جبر و ظلم کے خلاف آواز بلند کیا اور اپنی پہچان الگ تھلگ رکھی۔
ان خیالات کا اظہار علی محمد سومرو نے تحصیل مورو کی تنظیم نو سازی کے لئے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
علی محمد سومرو نے مزید کہا کہ میں اپنی برادری کو تلقین کرتا ہوں کہ وہ کسی آگے نا جھکے، دلیرانہ انداز میں ہر ظلم و جبر کے خلاف اپنی آواز بلند رکھیں اور اپنے کردار کو بھتر رکھیں، عوامی خدمت کے جذبہ کے ساتھ آگے بڑھیں اولاد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں بیٹیوں کو پڑھائیں پڑوسیوں سے حسن اخلاق رکھیں۔
اس موقع پر حاجی احمد سومرو مرکزی انفارمیشن سیکریٹری شہید دودو سومرو آرگنائزیشن و دیگر مرکزی رہنما ہمراہ تھے۔
بعد ازاں شہید دودو سومرو آرگنائيزيشن مورو کے لئے آرگنائيزيشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں چیف آرگنائیزر علی سومرو، سہیل ارباب سومرو، صحافی آفتاب احمد سومرو، محمد یاسین سومرو اور علی اصغر سومرو منتخب کئے گئے۔
قبل ازیں تمام مہمانوں کو اجرک پہنائے گئے۔

رپورٹ:-
سندھی الطاف سومرو،
مورو سندھ۔