ننکانہ صاحب : موڑکھنڈا بچیکی روڈ نزد کوٹ فاضل سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل رکشہ آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 24 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا جس کو ریسکیو 1122کےعملہ ابتدائی طبی امداد فراہم کی مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ زندگی کی بازی ہار گیا۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت شاہ زیب اقبال ولد محمد اقبال عمر 24 سال سے ہوئی جو کہ محلہ بیدیاں چکنمبر 35 پتوکی ضلع قصور کا رہائشی ہے۔ناصر علی ٹائم نیوز ننکانہ صاحب