دوحہ (نمائندہ خصوصی) قطر میں فٹ بال ورلڈکپ 2022ءکی تیاریوں کے سلسلے میں دنیا کا پہلا 5 سٹار سٹیڈیم تیار کر لیا گیا ہے جس نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں کے باوجود دنیا کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور قطر نے فٹ بال ورلڈکپ 2022ءکیلئے دنیا کے پہلے فائیو سٹار سٹیڈیم کی تیاری مکمل کر لی ہے جس میں 40,000 تماشائی میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے، ال ریان میں واقع ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم کو ”ڈائمنڈ ان دا ڈیزرٹ“ بھی کہا جاتا ہے۔
”ڈائمنڈ ان دا ڈیزرٹ“ عالمی کپ کیلئے تیار ہونے والا تیسرا سٹیڈیم ہے جس کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کا شمار ان 8 مقامات میں ہوتا ہے جہاں میگا ایونٹس کے میچز کھیلے جائیں گے۔ اسی طرح مزید سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے اور ایونٹ کے آغاز سے قبل تمام سٹیڈیمز مکمل طور پر تیار کر لئے جائیں گے۔قطر میں سپریم کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران بھی میگا ایونٹ کی تیاریوں سے پیغام ملتا ہے کہ فٹ بال کیلئے اچھے دنوں کا آغاز ہونے والا ہے۔