اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ترکی کے سرکاری ٹیلی وژن نے ڈرامہ ارطغرل غازی کے لیے رائلٹی معاف کردی ۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پی ٹی وی کے ایم ڈی عامر منظور نے بتا یا ہے کہ کوئی بھی ٹیلی وژن شو ارطغرل غازی کی طرح پاکستان میں ہلچل نہیں مچا پا رہا ۔انہوں نے بتا یا کہ لوگ اس ڈرامے کو گیم آف تھرونز کا ترکش ورژن سمجھ رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر دو مہینوں میں پہلی قسط اٹھاون ملین سے زیادہ افراد نے دیکھی اور پورے شو میں ڈھائی سو ملین سے زیادہ آرا دیکھنے میں آئیں۔