• Mon. Dec 23rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی نماز جنازہ آج سواچار بجے میاں میر کرکٹ گراﺅنڈ میں ادا کی جائے گی

Sep 7, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی نماز جنازہ آج سواچار بجے میاں میر کرکٹ گراﺅنڈ میں ادا کی جائے گی ،عبدالقادر کی تدفین ان کی والدہ کی قبر کے ساتھ کی جائے گی ،سابق ٹیسٹ کرکٹر کی میت دوپہر 2 بجے سرد خانے سے گھر لائی جائے گی ۔واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر گزشتہ رات حرکت قبل بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے ،ان کو گھر پر دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی سابق لیگ سپنر انتقال کر چکے تھے،صدر عارف علوی،وزیراعظم عمران خان ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور ان کے درجات بلندی اور مغفرت کیلئے دعا کی ۔