اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے جمعے کو مظفر آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جمعے کو مظفر آباد میں بڑا جلسہ کرنے جارہا ہوں ، دنیاکو بتاﺅں گا کشمیر میں بھارتی فوج نے مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیر یوں کو یقین دلاﺅنگاکہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے ۔