راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) زمبابوے نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں ، حارث سہیل کی جگہ حیدر علی کو شامل کیا گیاہے جبکہ وہاب ریاض کی جگہ موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔
کپتان بابراعظم کا کہناتھا کہ زمبابوے کی ٹیم میں جو کھلاڑی آئے ہیں وہ تجربہ کار ہیں ، کوشش کریں گے جو پہلے غلطیاں کی ہیں دو بارہ نہ دہرائیں ۔
منتخب اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، امام الحق، عابد علی،فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، حارث روف اور موسی خان شامل ہیں۔