• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”مین آف دی میچ کا حقدار میں نہیں بلکہ پاکستان کا یہ کھلاڑی تھا “ زمبابوین بیٹسمین برینڈن ٹیلر کا شاندار بیان

Nov 1, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی) زمبابوین بیٹسمین برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ مین آف دی میچ کا حقدار میں نہیں بلکہ شاہین شاہ آفریدی تھے۔

پہلے ون ڈے کے بعد ویڈیو میڈیا کانفرنس میں برینڈن ٹیلر نے کہا کہ پاکستانی پیسرز نے آخر میں بھرپور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم سے فتح چھین لی،میری خوش قسمتی ہے کہ مین آف دی میچ قرار دیا گیا، اصل میں اس کے حقدار شاہین شاہ آفریدی تھے۔انھوں نے کہا کہ منزل کے اتنا قریب پہنچ کر ہمت ہار جانے پر ہمیں مایوسی ہوئی لیکن اس نوعیت کی بولنگ کو کھیلنا کبھی آسان نہیں ہوتا۔