• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

Nov 1, 2020

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوپہر12بجے شروع ہوگا۔

دوسرے ون ڈے کے لئے پاکستانی سکواڈ میں حارث سہیل کی جگہ نوجوان حیدر علی کو شامل کرلیا گیا ہے۔سیریز کے پہلے میچ میں 71 رنز بنانے والے حارث سہیل کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے حیدر علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مصباح الحق کے مطابق حارث سہیل ابھی مکمل فٹ نہیں ہوئے جبکہ شاداب خان نے ابھی ٹریننگ کا آغاز کیا ہے، انہیں دوسرے میچ میں بھی آرام دے رہے ہیں۔پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 26رنز سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے3 نومبر کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔