راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لیے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ظفر گوہر، عبداللہ شفیق اور محمد حسنین کو پندرہ رکنی سکواڈ میں شامل کرلیا ہے،تینوں کھلاڑیوں کو عابد علی، عماد وسیم اور حارث روف کی جگہ شامل کیا ہے، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کل پچ دیکھ کر ان میں سے کسی کو موقع دینے کا فیصلہ کریں گے،گزشتہ میچ میں مثبت کرکٹ کھیلی گئی، جس پر خوشی ہے۔زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ 15 رکنی قومی سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، ظفر گوہر، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، محمد حسنین اور موسی خان شامل ہیں۔