• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تیسرا ون ڈے ،پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دلچسپ مقابلے کا سپر اوور میں فیصلہ آگیا

Nov 4, 2020

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)تیسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کی شاندار پرفارمنس،سپر اوور میں قومی ٹیم کو صرف 2سکور پر آوٹ کیا اور پھر ہد ف با آسانی حاصل کر لیا ۔سپر اوور میں زمبابوے کے باولر مذربانی نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف دو سکور دے کر پاکستانی دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔جواب میں زمبابوے کے بلے بازوں نے 3رنز کا ہدف آسانی سے حاصل کرلیا۔

اس سے قبل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر برابر ہو گیا ۔ زمبابو ے نے سین ولیمز کی عمدہ سنچری کی بدولت پاکستان کو جیت کیلئے 279 رنز کا ہدف دیاجس پر قومی ٹیم نے 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 279سکور بنائے ۔آخری اوور میں 13رنز درکار تھے ،محمود موسی نے اوور کی پہلی اور آخری گیند پر چوکے لگا کر میچ کو برابر کیا۔

تھکاوٹ یا نتائج کا دباﺅ، صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے اپنے حامیوں کے سامنے ’غلطی ‘کر دی
تفصیلات کے مطابق تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں زمبابوے ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو محمد حسنین نے عمدہ باولنگ کرتے ہوئے ابتدامیں ہی ٹیم کو کامیابی دلا دی اور اننگز کے دوسرے اوور میں کپتان چھامو چھیبابا کو کلین بولڈ کر دیا۔ صرف 4 کے مجموعی سکور پر کریگ ایروین بھی صرف ایک رنز بنا کر محمد حسنین کا شکار ہو گئے جبکہ 22 کے مجموعی سکور پر برائن چھارل 9 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ زمبابوے کی چوتھی وکٹ 106 کے مجموعی سکور پر گری اور برینڈن ٹیلر 56 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر خوشدل شاہ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ زمبابوے کی پانچویں وکٹ 181 کے مجموعی سکور پر گری اور ویزلی مادھیویر بھی 33 رنز بنا کر محمد حسنین کا شکار بن گئے جبکہ سکندر رضا نے 45 رنز بنائے اور وہاب ریاض کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ سین ولیمز نے پاکستانی باولرز کا ڈٹ پر مقابلہ کیا اور 135 گیندوں پر 1 چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 118 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے انتہائی عمدہ باولنگ کی اور 10 اوورز میں صرف 26 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاتے ہوئے ڈیبیو ون ڈے میچ کو یادگار بنا لیا جبکہ وہاب ریاض نے 10 اوورز میں 65 رنز کے عوض 1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی ،اوپنر امام الحق 4سکور بنا کر مذربانی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے جبکہ ان کے ساتھ آئے فخر زمان بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 2رنز بنا کر گاروا کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔جارحانہ بلے بازی کرنے والے حیدر علی بھی 13رنز بنا کر گارواکی گیند پر آوٹ ہوئے ۔محمد رضوان 10رنز بنا کر تری پانو کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔افتخار احمد 18رنز بنا کر تری پانو کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ان کے بعد آنے والے خوشدل شاہ نے 33رنز بنائے اور مذربانی کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔اس کے بعد وہاب ریاض کریز پر آئے جنہوں نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 52سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔بابر اعظم 125گیندوںپر125سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔