• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون میں شریک بلوچستان کا کھلاڑی کورونا وائرس میں مبتلا، کھلبلی مچ گئی

Nov 5, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک بلوچستان کے بسم اللہ خان کے کورونا میں مبتلا ہونے پر کھلبلی میچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کھلاڑی کی کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر ایونٹ میں شریک باقی تمام افراد کے منگل کو کوویڈ 19 ٹیسٹ کئے گئے تاہم تمام 132 افراد کی رپورٹ منفی آئی، یہ کھلاڑی، سپورٹس سٹاف اور میچ آفیشلز تیسرے راو¿نڈ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

دوسری جانب بسم اللہ خان کو ٹیم ہوٹل کے آئیسولیشن روم منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز ان کی صحت کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور کچھ روز آئیسولیشن میں رہنے کے بعد ان کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔