• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سندھ ہائیکورٹ، دنیش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

Jan 25, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی)سندھ ہائیکورٹ نے دنیش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قومی کرکٹ دنیش کنیریا نے ڈومیسٹک ،لیگز،قومی کرکٹ ٹیم میں پھر واپسی کی کوششیں شروع کردی،دنیش کنیریا نے پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست دائر کردی۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پی سی بی کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہم پی سی بی کی مدد چاہتے ہیں ،دنیش کنیریا غلطیوں پر معافی چاہتے ہیں ،عدالت نے 29 جنوری کیلئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ۔