محکمہ ریلوے کے اعلی افسران نے عوامی شکایات محکمانہ کرپشن میں ملوث ہونے اختیارات سے تجاوز کرنے اور ریلوے اراضی کے شہریوں سے بھتہ وصولی کرنے والے اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر افضل کو ملازمت سے برخاست کر دیا ریلوے کے اعلی سطحی انکوائری ٹیم نے اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر منڈی احمد آباد افضل پر لگائے جانے والے الزامات کی مکمل انکوائری کی تو تمام الزامات درست ثابت ہوئے جس پر محکمہ ریلوے کے اعلی افسران نے اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر منڈی احمد آباد کو ان کو ڈیوٹی سے برخاست کرتے ہوئے تحریری آڈر جاری کر دیامحکمہ ریلوے نے اس حوالے سے برخاست کیے جانے والے ریلوے اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر کے خلاف مزید قانونی کارروائ کی بھی ہدایت کی ہے یاد رہے کہ اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر کے خلاف متعدد شکایات پر انکوائری کی گئی تھی