ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
پروآ
کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اخونزادہ یحیی خان اسسٹنٹ کمشنر عارف اللہ اعوان اور اسسٹنٹ کمشنر پروآ شاہ ندیم کی نگرانی میں پروآ,
میں کھلی کچہری منعقد
کی گئی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کھلی کچہری میں تمام سرکاری محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ کثیر تعداد میں عوام شریک ہوئے اسسٹنٹ کمشنر یحیی خان نے عوام کے مسائل اور شکایات سن کر موقع پر متعلقہ افسران سے جواب طلب کیا اور فوری حل کیلئے ہدایات جاری کیں شوگر سیس فنڈ اور اے سی آفس پروآ کی منتقلی کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر عارف اللہ اعوان نے کہا کہ شوگر سیس فنڈ کا 31 کروڑ ڈیرہ اسماعیل خان کی رابطہ سڑکوں کیلئے موجود ہے جس میں آدھا بجٹ پروآ کو دیا جائے گا جبکہ اے آفس پروآ کو پروآ میں منتقل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں تاہم عارضی طور پر ہم اے سی دفتر کو منتقل کررہے ہیں نئی بلڈنگ بعد میں بنائی جائے گی جبکہ کمشنر ڈیرہ یحیی خان نے پروآ میں زرعی اجناس کی پرچیز کیلئے محکمہ زراعت کے پرچیزنگ سنٹر بنانے کا اعلان کیا اور این ایچ اے کو انڈس ہائی وے کی مرمت کیلئے احکامات صادر کئے محکمہ ایریگیشن کے ایکسن داؤد سلیمان کو ذمینداروں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی گئی اس کے علاوہ محکمہ پبلک ہیلتھ کی غفلت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پروآ میں ٹیوب ویلوں کی مکمل تعداد اور انکی بندش کے حوالے سے جلد اقدامات کرنے کے احکامات صادر کئے سرکاری زمین پر کہیری قبرستان کیلئے جگہ فراہم کرنے پر انہوں نے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ویرٹنری ہسپتال .تحصیل ہیڈکوارٹر میں سہولیات کے حوالے سے رپورٹ طلب کی گئی سیشن فور کے تحت ذمینداروں سے لی جانے والی ذمینوں اور زمینداروں کو پےمٹ کے حوالے سے شکایات دور کرنے کیلئے احکامات جاری کئے لوگوں نے مسائل کے ڈھیر لگا دئے وقت کی قلت کی وجہ شکایات کندگان سے درخواستیں وصول کی گئی اس موقع پر ٹی ایم او پروآ حمیداللہ خان اور تحصیلدار پروآ اسلم بلوچ کی طرف سے کھلی کچہری کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے کھلی کچہری میں ای ڈی او ایجوکیشن مسرت حسین .ای ڈی او فی میل .ایکسن پبلک ہیلتھ ولایت .ایکسن ایریگیشن داؤد سلیمان .جبکہ محکمہ زراعت .ہیلتھ .سوشل ویلفئیر .واپڈا محکمہ مال .اور دیگر تمام محکموں کے اعلی افسران شریک تھے
کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اخونزادہ یحیی خان اسسٹنٹ کمشنر عارف اللہ اعوان اور اسسٹنٹ کمشنر پروآ شاہ ندیم کی نگرانی میں پروآ, میں کھلی کچہری منعقد
