• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وفاقی وزیر سے قریبی تعلق کی بنیاد پر اہم شخصیت کو چیئرمین اوگرا لگانے کیلئے عمر کی شرط ہی ختم کر دی گئی ، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

Feb 2, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے عمر کی شرط ختم کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اوگرا کے عہدے کے لیے پہلے اشتہار میں کم سے کم عمر 57 سال رکھی گئی تھی جسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمر کی شرط یوسف خان نامی امیدوار کو چیئرمین اوگرا لگانے کے لیے ختم کی گئی ہے، یوسف خان کی تعیناتی کی منظوری کابینہ کے آج کے اجلاس میں متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق یوسف خان کا ایک وفاقی وزیر سے قریبی تعلق بتایا جاتا ہے، آذربائیجان سے گریجویٹ کرنے والے یوسف خان کے پاس لیڈرشپ مینجمنٹ کاکوئی تجربہ نہیں ہے۔