• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس ایس پی اپریشنز پشاور یاسر آفریدی کا چارج سنبھالتے ہی تھانہ گلبہار اور تھانہ شہید گلفت حسین کا اچانک دورہ۔

Feb 3, 2021

ایس ایس پی اپریشنز پشاور یاسر آفریدی کا چارج سنبھالتے ہی تھانہ گلبہار اور تھانہ شہید گلفت حسین کا اچانک دورہ۔

دورے کے دوران دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایس ایس پی اپریشنز نے تھانوں کے روزنامچے، حوالات اور وائرلیس رومز کا بھی دورہ کیا ۔

ایس ایس پی اپریشنز نے تھانوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور ریکارڈ بھی چیک کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ایس ایچ اوز کے دفاتر اور شعبۀ تفتیش کا بھی دورہ کیا اور پولیس اہلکاروں سے مل کر ان کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔

ایس ایس پی اپریشنز نے اہلکاروں کو ڈیوٹی کے بارے میں ضروری ہدایات دیتے ہوئے اہلیان علاقہ کیساتھ مکمل تعاون کرنے پر زرو دیا اور کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے انکی داد رسی کی جائے۔