• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مردان پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن۔

Feb 3, 2021

(خیبر پختونخوا پولیس ضلع مردان، آئی پی آر)

مردان پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن۔
تھانہ طورو پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے 15کلو گرام سے زائد افیون کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، سمگلنگ میں استعمال ہونے والا موٹر کار قبضہ پولیس۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا منشیات کے خلاف جاری کردہ خصوصی احکامات پرایس ایچ اوتھانہ طورو نیاز علی خان اورسب انسپکٹر زازی گل ہمراہ ٹیم نے خفیہ اطلاع پرولی انٹر چینج موٹر وے کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر کار نمبری MH-048کے ذریعے منشیات سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے گاڑی کے سی این جی سلینڈر میں چھپائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے اعلیٰ کوالٹی 15کلو گرام سے زائد افیون برآمد ہوکر ملزم احسان اللہ ولد ہدایت اللہ سکنہ منڈا لوئر دیر کو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے جن سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔