• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مختلف مساجد مدارس اور گاؤں میں جا کر لوگوں کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ

Feb 4, 2021

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام کی کمیونٹی اینڈ فرینڈلی پولیسنگ کے ویژن کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی محمد کاشف کی ہدایات کے مطابق مختلف مساجد مدارس اور گاؤں میں جا کر لوگوں کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دی جا رہی ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی بیٹ نمبر16 چیچہ وطنی محمد سہیل افضل نے چیچاوطنی کے نواحی گاؤں 112/12میں گاؤں کے لوگوں کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفینگ دی خصوصا نوجوان موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کی افادیت کے بارے میں سمجھایا گیا اس کے علاوہ مدرسہ ریاض الجنہ غازی آباد کے طلباء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں جس میں موٹر سائیکل سوار اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لہذا تمام لوگ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ اور سائیڈ شیشوں کا استعمال کریں پیلی پٹی سے باہر موٹر سائیکل چلائیں اور ون وے کی خلاف ورزی نہ کریں ۔اور والدین اپنےکم عمر بچوں کو موٹرسائیکل ہرگز نہ چلانے دیں ۔

خاورعلی چوہدری
ساہیوال