اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے بلدیات انتخابات کاشیڈول سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میںکہاہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات20 جولائی کوہوں گے ،کے پی میں 8 اپریل کو پولنگ ہوگی ۔
الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات 8 اپریل ہوں گے ،سندھ اوربلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کافیصلہ 11 فروری کوہوگا ۔