راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت لیا، پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کاکہناہے کہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،وکٹ کافی ڈرائی لگ رہی ہے،دو صفر سے سیریز جیتنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کوشش کریں گے آغاز اچھا کریں،اپنی کپتانی کو انجوائے کررہاہوں ۔
قومی ٹیسٹ ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ، اظہرعلی، بابراعظم، فوادعالم،محمد رضوان، فہیم اشرف، یاسر شاہ، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت لیا
