• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی افریقہ کیخلا ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل نہ ہونے والے محمد حفیظ اب کیا کر رہے ہیں؟

Feb 6, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 ٹیم میں شامل نہ ہونے پر خفا کرکٹر محمد حفیظ نے لاہور پہنچنے کے بعد گولف سے دل بہلانا شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان حفیظ گزشتہ شام ابوظہبی ٹی 10 لیگ کا آخری میچ کھیلے بغیر وطن واپس آگئے تھے، جمعہ کی صبح محمد حفیظ مقامی گولف کلب پہنچ گئے جہاں انہوں نے گولف کھیل کر لطف اٹھایا۔

گولف کھیلنے کی تصاویر محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں جہاں زیادہ تر افراد حفیظ کے ساتھ ٹیم میں شامل نہ کرنے پر ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں جبکہ ایک صارف نے یہ بھی لکھا ہے کہ لگتا ہے کہ آپ گولف ہی اب کھیلا کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد حفیظ کو 3 فروری کو بائیو سیکور ببل کا حصہ نہ بن سکنے پر ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا، محمد حفیظ کا موقف تھا کہ 3 فروری کو میچ میں شرکت کی انہوں نے کمٹمنٹ کررکھی ہے تاہم چند گھنٹوں کی تاخیر کے ساتھ وہ ابوظہبی سے لاہور پہنچ کر ٹیم کے بائیوببل کا حصہ بن سکتے ہیں۔