کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف میز بان عامر لیاقت نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر عامر لیاقت نے ایک تصویر شیئر کی اور پیغام لکھا کہ عامر لیاقت نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری پکڑ لی ۔انہوں نے بتا یا کہ وہ ’بس کرونا ‘نامی ٹیلی فلم میں جلوہ گر ہونگے جو کہ مزاحیہ موضوع پر بن رہی ہے ۔اس سے قبل عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر نے بھی ادا کاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے ۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت معروف میز بان بھی رہ چکے ہیں اور پاکستان میں رمضان ٹرانسمیشن کی مقبولیت میں ان کا اہم کردار ہے ۔وہ اس وقت تحریک انصاف کی جانب سے رکن قومی اسمبلی بھی ہیں ۔اس سے قبل عامر لیاقت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما تھے ۔