راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وار گیمز کا جائزہ لیا اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال کمانڈرسنٹرل کمانڈلیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرمحمودنے کیا۔ آرمی چیف نےسنٹرل کمانڈمیں جاری وارگیمزکاجائزہ لیا اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عسکری منصوبہ سازوں کی جدت کوسراہا۔ آرمی چیف نےافسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں ، آپریشنل تیاریوں ، افسران کےتمام خطرات سےنمٹنے اور وطن کی حفاظت کےعزم کو سراہا۔اس موقع پر انہوں نے افسران کےبلندمورال کی بھی تعریف کی۔