• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان اور ترکی کے درمیان ’ اتاترک 11‘ جنگی مشقوں کا آغاز ہو گیا

Feb 9, 2021

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی )پاکستان اور ترکی کے درمیان جنگی مشقیں ’ اتا ترک 11‘ کا آغاز ہو گیاہے جو کہ تین ہفتے تک جاری رہیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں اتاترک الیون کی افتتاحی تقریب سپیشل سروسز ہیڈکوارٹرز تربیلا میں ہوئی، پاکستان کے ایس ایس جی اور ترک سپیشل فورسز مشقوں میں حصہ لیں گی، پاکستان اور ترکی کی مشترکہ جنگی مشقیں تین ہفتے جاری رہیں گی۔

مشقوں میں انسداد دہشتگردی، تلاشی و محاصرہ آپریشنز، دہشتگردوں کے ٹھکانے کلیئر کرنا اور مغویوں کی بازیابی کے آپریشنز بھی شامل ہیں جب کہ فری فال آپریشنز بھی تربیتی مشقوں کا حصہ ہوں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ جنگی مشقیں دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گی اور اس سے عسکری شعبوں میں جدت اور نئے رجحانات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔