(عمران خان خیبر پختون خواہ )تھانہ اکبرپورہ پولیس کی کامیاب کاروائی۔اسلحہ کی نوک پر راہزنی کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار۔ملزم منشیات فروشی، چوری اور دیگر کئ مقدمات میں بھی مطلوب ہے۔چھینی گئی موٹر سائیکل،نقدی ،سپیئر پارٹس اور اسلحہ برآمد۔
18-01-2021 کو عادل ساکن چارسدہ نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ اکبرپورہ آئے تھے شام کو واپسی پر جبہ داودزئی کے قریب نامعلوم ملزمان نے اسلحے کی نوک پر ہم سے موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین نے راہزنی کے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے طیب جان DSP پبی کی سربراہی میں فخرعالم خان SHOتھانہ اکبرپورہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔
تفتیشی ٹیم نے موجود شواہد کو پیشہ وارنہ طریقے سے بروئے کار لاکر دن رات کی انتھک محنت سے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کی۔
ملزم نجم الحسن عرف پینے ولد میرحسن ساکن جبہ داودزئی کو گرفتارکر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دروان ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔
ملزم کی نشاندہی پر چھینی گئی موٹر سائیکل ،1لاکھ 80 ہزار روپے ،موٹر سائیکل کے پارٹس ، قیمتی سامان اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیاگیا۔
ملزم کے دو ساتھی پہلے گرفتار کئے جا چکے ہیں جو کہ جیل میں ہیں۔ملزمان موٹر سائیکلیں چھین کر پارٹس کی صورت میں فروخت کرتے تھے۔
ملزم منشیات فروشی اور چوری کے مقدمات میں مقامی پولیس کے علاوہ نوشہرہ کے دیگر تھانہ جات اور پشاور پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب ہے۔
تھانہ اکبرپورہ پولیس کی کامیاب کاروائی۔اسلحہ کی نوک پر راہزنی کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
