• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان نیشنل سیونگز ایمپلائز یونین سی بی ای سکھر ریجن کی جانب اسلام آباد میں میں فیڈرل گرینڈ الائنس کے ہونے والے احتجاج کے اوپر لاٹھی چارج

Feb 11, 2021

سکھر (رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ): پاکستان نیشنل سیونگز ایمپلائز یونین سی بی ای سکھر ریجن کی جانب اسلام آباد میں میں فیڈرل گرینڈ الائنس کے ہونے والے احتجاج کے اوپر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کے خلاف نینشل سیونگز بینک سکھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر کے نعرے بازی کی گئی، گرفتار رہنماؤں کو آزاد کرنے کا مطالبہ،اس موقع پر مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان نیشنل سیونگ ایمپلائز یونین کے مرکزی کنوینر سکھر محمد سلیم مزاری، ریجنل صدر راشد سومرو، محمد توقیر شیخ، نیاز ابڑو، فرمان مانگی، عطیہ قریشی، عبداللہ چاچڑ اور دیگر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں میں فیڈرل گرینڈ الائنس کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے لئے کئے گئے پر امن احتجاج کے اوپر لاٹھی چارج تشدد اور گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار گرینڈ الائنس کیے گئے مرکزی رہنماؤں ندیم ستار مرکزی جنرل سیکریٹری، مبین اختر، رحمان باجوہ، ملک سعید اور دیگر کو فوری طور پر آزاد کیا جائے اور مطالبات پر عمل کرکے کے ملازمین کی تنخواہوں میں میں اضافہ کرکہ ملازمین میں پائی جانے والی بیچینی کو ختم کیا جائے