سکھر(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ) ایس پی ریلوے سکھر آفیس میں ماہانہ دربار کا انعقاد ، دربار میں ریلوے پولیس کے افسران و جوانوں نے شرکت، افسران و جوان اپنی ڈیوٹیاں عبادت سمجھ کر ادا کریں،ایس او پیز پر عملدر آمد سمیت مسافر اور ریلوے املاک کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ، ایس پی ریلوے امجد منظور کا دربار سے خطاب* تفصیلات کے مطابق ایس پی ریلوئے سکھر ڈویژن امجد منظور کی سربراہی میں ایس پی ریلوے آفس سکھر میں افسران و جوانوں کا ماہانہ دربار منعقد کیا گیا، دربار میں ڈویژن کے ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز، چوکی انچارج اور جوانوں نے شرکت کی، دربار میں افسران و جوانوں نے ڈیوٹیوں کے دوران پیش آنے والی مشکلات سمیت اہم پیچیدگیوں کے بارے میں ایس پی ریلوے کو آگاہی دی، جس کے بعد ایس پی ریلوے سکھر ڈویژن امجد منظور نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران و جوانوں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں، جن کی جائز مشکلات دور کیں جائیں گی افسران و جوان سکھر ڈویژن میں اپنی ڈیوٹیوں کو عبادت سمجھ کر ادا کریں،مسافر حضرات کی جان و مال کی حفاظت کرنا بھی عبادت ہے، مسافر ٹرینوں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ،ریلوئے املاک،ریلوئے ٹریک اور اسٹیشنوں پر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کراتے ہوئے سیکورٹی کو مزید سخت بنایا جائے، ریلوے تھانوں میں شکایت کے غرض سے آنے والے مسافروں و دیگر افراد کے ساتھ اپنے رویئے کو مزید بہتر بنائیں تاکہ مسائل بڑھنے کے بجائے کم ہوسکے،ڈیوٹی سے غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کے سخت محکمانہ ایکشن ہو گا اور ایمانداری سے ڈیوٹی ادا کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا دربار میں ایس پی ریلوئے سکھر ڈویژن امجد منظور نے افسران و جوانوں کے مسائل سننے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے جس میں 6 ملازمان کے تبادلے اور 3 ملازمان کی چھٹیاں ایس او پی کے مطابق کئے گئے اور امید ظاہر کی ریلوئے پولیس افسران اور اہلکار اپنا فریضہ ایمانداری سے انجام دینگے ۔