رپورٹ عمران خان خیبر پختون خواہ:.تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار تحصیلدار ساز محمد کا علاقے کے مشران کے ساتھ تحصیل کمپاؤنڈ میں صدائے امن دفتر کے بحالی اور محکمہ جنگلات کی طرف سے علاقے میں لگائے گئے درختوں کی حفاظت کے حوالے سے جرگہ منعقد ہوا. جرگہ میں ملک ماثل شینواری. ملک اشرف آفریدی ملک حاجی حکیم خان شینواری. شاہ کر آفریدی ملک خورشید آفریدی اور دیگر مشران نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار نے مشران پر واضح کر دیا کہ لنڈی کوتل میں صدائے امن دفتر کے بحالی کے لئے تمام مشران اور دیگر سٹیکر ہولڈر کے ساتھ مشاورت کی جائے گی اور ان کے مشاورت کتمے بعد ترتیب وار صدائے امن دفتر کو دوبارہ بحال کی جائے گی جبکہ علاقے کے پہاڑی و دیگر علاقوں میں محکمہ جنگلات کی طرف سے لگائے گئے درختوں کی حفاظت کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور درختوں کی بے دریغ کٹائی بند کریں بصورت دیگر حکومت خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس لئے صدائے امن کے دفتر کے بحالی اور جنگلات کی حفاظت کے لئے ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام کے ساتھ تعاون کریں. جس پر جرگہ میں شینواری. زخہ خیل اور شلمان کے مشران نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور علاقے کے تمام مسائل خوش اسلوبی اور مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا