• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جرائم پیشہ ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

Feb 11, 2021

پشاور(عمران خان ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف 24 گھنٹوں میں خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران 27 افراد کو گرفتار کر لیا. گرفتار افراد میں منشیات کا دھندہ کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے مجموعی طور پر جدید خود کار اسلحہ 2 عدد کلاشنکوف، 2عدد رائفلز ، 13 عدد پستول، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس، 2 کلوگرام سے زائد چرس ،21 بوتل شراب اور ہزاروں روپے مالیت کی 51 گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی کی نگرانی میں کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف تھانوں کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا ہے جس کے دوران مزید 27 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گزشتہ روز پشاور شہر کے مختلف تھانوں کی حدود جن میں تھانہ شاہ قبول ، یکہ توت ، حیات آباد ، پشتخرہ ، ناصر باغ، ٹاون، تہکال، فقیرآباد، شاہ پور، متھرا ، مچنی گیٹ، انقلاب ، بڈھ بیر، ارمڑ، رحمان بابا اور خزانہ نے کارراوئیاں کیں۔ گرفتار افراد میں منشیات کا دھندہ کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے مجموعی طور پر جدید خودکار اسلحہ 2 عدد کلاشنکوف، 2عدد رائفلز ، 13 عدد پستول، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس، 2 کلوگرام سے زائد چرس ،21 بوتل شراب اور ہزاروں روپے مالیت کی51 گرام آئس بھی برآمد کرلی گئی جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔