• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلعی پولیس سربراہ کرک کا تھانہ سٹی میں شہری پر تشدد کے واقعے پر سخت نوٹس.

Feb 11, 2021

کرک(شعبہ تعلقات عامہ) تفصیل کیمطابق واجد نامی شخص نے پولیس پر الزام لگایا ہے کہ رقم کے لین دین پر پولیس نے مجھے تھانہ کرک سٹی بلا کر مخالف فریق سے پیسے لیتے ہوئے حوالدار نے دیگر چار ساتھیوں سمیت مجھ پر تشدد کیا ہے. واقعہ کے اطلاع پر ضلعی پولیس سربراہ کرک قاسم علی خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے حوالدار مسرت حسین سمیت چار اہلکاروں کو فوری معطل کرکے کوارٹر گارڈ میں بند کر دیا. جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن ظاہر شاہ خان کو معاملے کی انکوائری کرکے 24 گھنٹے کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے. جبکہ ڈی پی او کرک قاسم علی خان احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کے غیر اخلاقی حرکات اور اختیارات سے تجاوز ناقابل برداشت ہے. محکمہ کیلئے بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

رپورٹ عمران خان خیبر پختون خواہ