• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا کرسچن ہسپتال میں قائم ڈاکٹر اولا میموریل مڈل سکول کا دورہ

Feb 13, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
ڈیرہ اسماعیل خان
ٹانک
سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا
کرسچن ہسپتال میں قائم ڈاکٹر اولا میموریل مڈل سکول کا دورہ سکول کے طلباءو طالبات میں کتابیں اور تحائف تقسیم کئےعلاقہ میں امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون سے تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائےجا رہے ہیں تاکہ یہاں کے بچے چاہے انکا تعلق کسی بھی کیمیونٹی سے ہوتعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر ملک اور قوم کا نام روشن کرنے کے قابل ہوسکیں سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے جمعرات کے روز کرسچن ہسپتال میں قائم ڈاکٹر اولا میموریل مڈل سکول کا خصوصی دورہ کیا سکول آمد کے موقع پر ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم اور ایڈمنسٹریٹر وسیم نے انکا استقبال کیا
جبکہ بچیوں اور بچوں نے سیکٹر کمانڈر کو ہار پہنائے اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے سکول کے تمام کلاس رومز کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے سکول کے طلباء اور طالبات سے ملاقات کی اور ان میں کتابیں تقسیم کیں کرسچن ہسپتال ٹانک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی ہوئی نہیں ہیں ٹانک جیسے پسماندہ علاقہ میں سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کی علاقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے کی جانیوالی کوششیں قابل ستائش ہیں انہوں نے کہا ہے کہ سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا ڈاکٹر اولا سکول کا دورہ اور بچوں کو کتابیں فراہم کرنا علم کی روشنیاں بانٹے کی ایک کڑی ہے مذکورہ سکول کا قیام2011 میں عمل میں لایا گیاجسکا بنیادی مقصد کرسچن ہسپتال میں فرائض سر انجام دینے والے عیسائی اور مسلمان کمیونٹی کے بچوں کو تعلیم کے بنیادی زیور سے روشناص کرانا ہے تاکہ وہ پڑھ لکھ کر معاشرے کا مفید شہری بن سکیں ان کا مذید کہنا تھا کہ کرسچن ہسپتال تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تمام کمیونٹیوں کے لئے پیچھلے 152 سالوں سے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے ایف سی اور سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کا کرسچن کمیونٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر آئی جی ایف سی ساؤتھ اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ اس موقع پر مذکورہ سکول میں زیر تعلیم ساتویں جماعت کا طالبعلم علیشاہ جو کہ آنکھوں کی بینائی سے محروم ہے نے سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کے سکول کے دورہ کو خوش آئند قرار دیتے ہو خوشی کا اظہار کیا اور انسائیکلو پیڈیا کی کتاب فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کی