ڈیرہ اسماعیل خان ریجن
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان یاسین فاروق نے جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیس کارکردگی کے حوالے سے مختلف تھانوں کا معائنہ کیا۔
ریجن پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان ریجن یاسین فاروق نے ضلعی پولیس آفیسر کے دفتر میں منعقدہ تقریب کے موقع پر ضلع جنوبی وزیرستان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں میں اپنی جانب سے تعریفی اسناد و نقد انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان یاسین فاروق کا کہنا تھا کہ ضلع جنوبی وزیرستان میں محکمہ پولیس کو درپیش مشکلات کے باعث یہاں تعینات پولیس افسروں کی بہترین حکمت عملی والے جوانوں کی حوصلہ مندی اور بہادری کے پیش نظر نا صرف پولیس کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے بلکہ یہاں کی عوام کا مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے اور ان شاء اللہ تعالی اسی حوالے سے مزید بھی بہت بہتر سے بہتر اقدامات عمل میں لائے جائیں گے اور ایسے افسران نوجوان جو محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں ان کو ہر موقع پر بھرپور سراہا جائے گا