ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
ڈیرہ اسماعیل خان ؛ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فضل منان کی ہدایات پر ریسکیو1122 ڈیرہ کے تمام اسٹیشنوں میں شمالی وزیرستان اور لوئیر دیر میں واقع ہونے والے حادثات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے ایثال ثواب اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے ختم قرآن اور دعا کی گئی ، جس میں بڑی تعداد ميں ریسکیورز نے حصہ لیا ،
اس موقع ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فضل منان نے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد صاحب کی خصوصی ہدایت پر
تمام سٹاف خصوصاََ ڈرائیورزکو ہدایات جاری کیں کہ ریسکیو 1122 کے اصولوں کے مطابق سیفٹی ہیلمٹ، سیٹ بلٹ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کے ساتھ ساتھ حد رفتار سے تجاوز نہ کریں اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں،
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فضل منان کی ہدایات پر ریسکیو1122 ڈیرہ کے تمام اسٹیشنوں میں شمالی وزیرستان اور لوئیر دیر میں واقع ہونے والے حادثات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے ایثال ثواب اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے ختم قرآن اور دعا کی گئی
