• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بزنس مین پینل تاجر برادری کی محرومیوں کا ازالہ کریگی اور ہر موقع پر تاجر برادری کا بھر پور ساتھ دیں گے،

Feb 13, 2021

(پشاور:11-2-2021 ) بزنس مین پینل کے تمام لیڈران کی پشاور میں الیکشن جیتنے کے بعد پشاور آمد کے موقع پر سینیٹر حاجی غلام علی کے گھر پر پُر و قار عشائیہ منعقد ہوا،اس عشائیہ میں محترم جناب! میاں انجم نثار صاحب چئیرمین بزنس مین پینل،کونسلر جنرل اسلامک ریپبلک آف ایران محترم حمید رضا،کونسلر جنرل اسلامک ریپبلک آف افغانستان محترم نجیب اللہ احمد زئی، میاں ناصر حیات مگو ں صاحب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سینیٹر حاجی غلام علی صاحب جنرل سیکرٹر ی بزنس مین پینل و نائب صدر سارک چیمبر،شاہ زیب اکرم سینئر وائس پریزیڈنٹ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، جناب اطہر چاولہ صاحب،ارباب محمد فاروق جان صدر مہمند چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،زاہد شاہ نائب صدر خیبرپختونخو ا فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے علاوہ خیبر پختونخواہ کے تمام چیمبرز کے صدرو نے شرکت کی،اس موقع پرسینیٹر حاجی غلام علی نے کہا کہ میں دل کی اتاہ گہرائیوں سے آپ سب مہمانوں کو پشاور آنے پر خوش آمدید کہتاہوں اورشکریہ کرتاہوں کہ آپ نے ہمیں خدمت کا موقع فراہم کیا اورموقع کی توسط سے میں یہ برملا کہنے پرفخر محسوس کرتاہوں کہ بزنس مین پینل نے اس سال خیبرپختونخوا سے 90فیصدووٹ لے کر الیکشن میں بی این پی کو جتوایا ہے اورتوقع رکھتا ہوں کہ مستقبل میں 100فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کریں گے۔میں تمام چیمبرز کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے الیکشن میں بزنس مین پینل پر اعتماد کا اظہار کرکے کامیابی سے ہمکنارکیا۔مہمند چیمبر کے صدر ارباب محمد فاروق جان نے کہا کہ بزنس مین پینل تاجر برادری کی محرومیوں کا ازالہ کریگی اور ہر موقع پر تاجر برادری کا بھر پور ساتھ دیں گے۔میں اس موقع پرپشاور سما ل چیمبر،لوئر دیرچیمبر،چترال چیمبر،مردان،چارسدہ ومن چیمبر،،کوہاٹ،ڈی آئی خان،ہری پور،صوابی اور ماربل ایسوسی ایشن،آل پاکستان ایکسپوٹر ایسوسی ایشن کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتا ہوں اور اس پروقار تقریب میں شرکت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
اور خوشی محسوس کرتا ہو ں کہ آج ایک نیا چیمبر نوشہرہ اس کاروان میں شامل ہو رہا ہے۔