راولپنڈی (رانا محمد سعید ) راولپنڈی محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی بڑی کارروائی سینیٹر چوہدری تنویر خان کیس میں اہم پیش رفت بحریہ فیز 7 میں پنجاب ریونیو اتھارٹی پولیس اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ہمراہ پاکستان ریلوے کی اراضی پر قائم ہونے والی مارکیز جن میں حبیب مارکی ۔۔کنٹری مارکی شامل ہے مسمار کر دی گئیں اور سرکاری اراضی واگزار کروا لی یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل سںینیٹر چوہدری تنویر خان پر ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی اور موصوف کے وارنٹ گرفتاری بھی مجاز عدالت سے جاری ہو چکے ہیں واگزار کروائی گئی اراضی میں سرکاری رستہ بھی شامل ہے یہ ٹوٹل 110 کنال پر محیط رقبہ تھا جس کو اینٹی کرپشن راولپنڈی کے سرکل آفیسر زاہد ظہور کی نگرانی میں واگزار کروایا گیا زاہد ظہور کا کہنا تھا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس صاحب کی سربراہی میں ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کنول بتول صاحبہ کی کمانڈ میں ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی اور حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت کی سرکاری اراضی کو ایسے عناصر سے ہر صورت واگزار کروایا جائے گا ۔۔