چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے شہر میں مختلف مقامات پر ون ویز پوائنٹس اور ٹائر بلاسٹرز کا جائزہ لینے کے لئے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان نے گزشتہ روز شہر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے شہر کے مختلف ون ویز پوائنٹس کا دورہ کیا اور دورے کے دوران پوائنٹس پر موجود اہلکاروں سے ملے اور ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا اور انہیں بغیر کسی تعطل کے ٹریفک روانی یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اسی طرح چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ٹائر بلاسٹرز کا بھی جائزہ لیا اور ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ مختلف اوقات میں ٹائر بلاسٹرز کی دیکھ بھال کریں تاکہ اس کو شہریوں یا ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کی طرف سے کسی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے اور ٹریفک کی روانی بلا تعطل جاری رہے۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ ٹائر بلاسٹرز کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پی آر او شھاب خان سٹی ٹریفک پولیس پشاور
(رپورٹ عمران خان خیبر پختون خواہ )