• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شیخوپورہ۔ ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل عمران عباس چدھڑ کی زیر نگرانی تھانہ صدر فاروق آباد کی دبنگ کاروائی۔صفدر عرف صفدری ڈکیت گینگ گرفتار ۔

Feb 13, 2021

ڈی ایس پی صدر سرکل عمران عباس چدھڑ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر فاروق آباد انسپکٹر سرفراز یوسف نے ملزمان کے خلاف گھیرہ تنگ کر دیا تھانہ صدر فاروق آباد پولیس کی بڑی کاروائی 05 رکنی صفدر عرف صفدری ڈکیت گینگ گرفتار گینگ کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی,مال مویشی, موٹرسائیکلیں, موبائل فونز اور اسلحہ برآمد صفدری ڈکیت گینگ درجنوں ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا ۔ ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان انتہائی خطرناک ڈکیت گینگ سے وابسطہ تھے شیخوپورہ میں واردات کر کے قریبی اضلاع میں چلے جاتے تھے۔ شیخوپورہ پولیس کے لئے انکی گرفتار ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی تھی آر پی او شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید نے پولیس پارٹی کو بہترین کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔
عرفان خان درانی NEWS TIME شیخوپورہ