• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دیپالپور بااثر رائے وصی نامی شخص کا اپنی رعایا پر ظلم و ستم کا ایک انوکھا واقعہ سامنے آ گیا مقدمہ تو درج کر لیا مگر نہ بچی کو بازیاب کروایا نہ ہی ملزم کو گرفتار کیا گیا

Feb 13, 2021

دیپالپور بااثر رائے وصی نامی شخص کا اپنی رعایا پر ظلم و ستم کا ایک اور انوکھا واقعہ سامنے آ گیا ہے بیوہ ماں کا کہنا تھا کہ گھر کام کا جھانسا دیں کر نابالغ 13 سالہ بچی صوبیہ کو غائب کر دیا بااثر وصی نامی شخص نے میری بیٹی کو اپنی بہن اقصٰی بی بی کے گھر کام کاج کے لئے چھوڑا تھا مگر نہ تو ملنے دیا جا رہا ہے مجھے شک ہے کہ میری بیٹی کو قتل کر دیا گیا ہے انصاف کے لئے مجھے دربدر کی ٹھکرے کھانے پر مجبور ہو گئی ہوں بااثر رائے وصی نامی شخص سے بیٹی کا پوچھا تو مجھے تھپڑ مارے اور گھر سے دھکے مار کر باہر نکال دیا بیوہ ماں کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس نے بہن بھائیوں کے خلاف ایف آئی آر تو درج کر لی ہے مگر ابھی تک نہ تو ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی بچی کو بازیاب کروایا گیا ہے انصاف کے لئے بیوہ ماں کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد سے فوری ملزم کو گرفتار کرنے اور بچی کو بازیاب کروانے کا مطالبہ کر دیا….